جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 254 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 254

خلافت ثالثه : مبشر رویا ، خوابیں اور الہی اشارے 254 دیا۔جس کے آخر میں معاً بعد سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بڑے پوتے حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب کی خلافت مجھے جلوہ افروز دکھائی گئی۔میں اس رؤیا کی حالت ا میں کہتا ہوں کہ حضرت خلیفتہ اسیح الثانی کی خلافت بفضلہ تعالیٰ اتنی لمبی ہے کہ حضرت مرزا ناصر احمد صاحب کی خلافت اس کے بعد چھوٹی رہ جائے گی۔اپنے والد بزرگوار بابونور احمد صاحب چغتائی کے منہ سے خود سنی ہوئی رؤیا اوپر درج کرنے کے بعد خاکسار ( رشید احمد چغتائی) خدا تعالیٰ جس کے قبضہ قدرت میں میری اور میرے اہل وعیال کی جان ہے قسم کھا کر جس کی جھوٹی قسم کھا نا لعنتیوں کا کام ہے یہ حلفیہ بیان کرتا ہے کہ مذکورہ بالا رو ی بلا کم و کاست جس طرح خاکسار نے اپنے والد سے سنی تھی تحریر کر دی ہے۔والله على ما اقول شهيد ۱۹۔مکرمہ سیدہ ممتاز عصمت صاحبہ اہلیہ ڈاکٹر حسن محمد شاہ صاحب چک R۔B/107 چوہدری والا ضلع لائل پور (فیصل آباد ) انداز 45 ء میں، رات کے پچھلے حصہ میں رویا دیکھا کہ ایک بڑا میدانی علاقہ ہے اور اس میں حد نظر تک بہت بلند ایک پہاڑ ہے۔پہاڑ کی چوٹی پر سنگ مرمر کی ایک نہایت خوبصورت کرسی ہے جیسے شاہانہ کرسیاں ہوتی ہیں۔اس کرسی پر ہاتھ رکھے ایک نہایت خوبصورت نو جوان کھڑا ہے۔میرے دل میں ڈالا گیا یہ تو میاں ناصر احمد بادشاہ ہیں۔