جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 685 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 685

خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 685 ۲۰۳ مکرم منصور احمد صاحب۔شہباز ٹاؤن۔کوئٹہ مورخہ 21 اپریل 2003ء بروز پیر کی رات میں نے خواب میں دیکھا کہ حضرت طریقہ صیح الرابع (رحمہ اللہ) نماز پڑھانےکے بعد جائے نماز ے اٹھ کر تن پوش پر لیٹ گئے اور فرمایا لاؤ میاں مسرور اپنا ہاتھ میں تمہیں انگوٹھی پہنا دوں۔جس کے بعد حضور (رحمہ اللہ ) نے آپ کی چھوٹی انگلی میں انگوٹھی پہنا دی " صبح اٹھ کر میں نے یہ خواب اپنے گھر میں موجود تمام افراد کو سنادی۔جن میں میرے گھر اور خاندان کے درج ذیل افراد شامل ہیں جو اس خواب کے گواہ ہیں۔محترم والد صاحب ، والدہ صاحبہ، میری اہلیہ محترمہ اور بیٹا عزیزم محفوظ بشیر احمد ، بڑے بھائی طاہر احمد صاحب ان کے بچے نیز محترمہ بھا بھی قدسیہ طاہر صاحبہ۔تاریخ تحریر 07 / جون 2003ء) ☆۔۔۔مکرم محمد داؤد بھٹی صاحب۔مربی سلسلہ سانگھڑ ہماری جماعت فتح پور ضلع سانگھڑ کے ایک دوست مکرم مقصود احمد صاحب نے انتخاب خلافت سے پہلے خواب میں دیکھا کہ لوگ صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب کو ووٹ دے رہے ہیں۔لیکن آپ فرماتے ہیں کہ میں تو کمزور ہوں اس وقت آنکھ کھل جاتی ہے۔( تاریخ تحریر 07 / جولائی 2004ء)