جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 686 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 686

خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے -۲۰۵ مکرمہ تسنیم کوثر عبدل صاحبہ بنت شیخ رشید احمد صاحب۔کراچی خلافت خامسہ کے انتخاب سے ایک رات پہلے خواب میں آواز آئی کہ " مرزا مسرور احمد " 686 یادر ہے کہ اس خواب سے پہلے میں نے حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کو نہ دیکھا تھا اور نہ کبھی نام سننے کا اتفاق ہوا تھا کیونکہ اس زمانے میں میں England میں مقیم تھی اور آپ کے نام کا تعارف نہ تھا۔( تاریخ تحریر یکم نومبر 2005ء) ۲۰۶ مکرم زبیر احمد صاحب ابن چوہدری شار احمد صاحب ناصر آباد فارم سندھ خاکسار نے خلافت خامسہ سے قبل خواب دیکھی تھی کہ ناصر آباد فارم میں آموں کا جو باغ ہے، 5 واٹر کے پاس ایک کرسی ہے جس پر مکرم صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب سفید پگڑی باندھے ہوئے تشریف فرما ہیں۔حالانکہ اس وقت آپ ٹوپی پہنتے تھے۔صاحبزادہ صاحب نے خاکسار کو کوئی کام بتایا کہ جا کر ناصر آباد فارم کی کوٹھی سے فلاں چیز لے آؤ۔خاکسار نے فورا تعمیل کی اور 5 واٹر چھلانگ لگا کر کر اس کیا تو میری آنکھ کھل گئی۔تاریخ تحریر 17 نومبر 2005ء)