جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 636 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 636

636 خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ۱۴۴ مکرم مرزا الیاس احمد وقار صاحب مربی سلسلہ عالیہ احمد یہ 18 اور 19 اپریل 2003ء کی درمیانی رات خاکسار نے خواب میں دیکھا کہ جیسے میرا گوئی ضلع کوٹلی سے تبادلہ ہو گیا ہے اور میں اپنے نئے مربی ہاؤس کی صفائی کر رہا ہوں اور نماز عصر کا وقت ہو گیا کہ اچانک مرکز سے تمام ناظران صدر انجمن گاڑیوں پر میرے سینٹر آجاتے ہیں۔میں جلدی جلدی چٹائیاں بچھانا شروع کرتا ہوں کہ نماز ادا کریں کہ ناظران میں سے ایک ناظر صاحب جن کے ساتھ پہرہ دار بھی ہیں فوراً اٹھ جاتے ہیں اور کہتے ہیں میں لندن جا رہا ہوں مجھے حضرت خلیفۃ امسیح الرابع (رحمہ اللہ) نے بلایا ہے کہ میری جگہ نمازیں پڑھاؤ۔خاکسار انہیں عرض کرتا ہے یہ تو بہت اچھی بات ہے آپ برکت کی خاطر ہی ہمیں نماز پڑھاتے جائیں تو وہ ناظر صاحب کہتے ہیں کہ نہیں مجھے فوراً پہنچنے کا حکم ہے اس لیے میں نہیں رکوں گا اور پہرے داروں سمیت چلے جاتے ہیں۔صبح 19 اپریل کو حضرت خلیفتہ مسیح الرابع (رحمہ اللہ ) کی وفات ہوگئی اور ناظر صاحب اور پہرے دار والی بات خلافت خامسہ پر کھل گئی کہ ناظر صاحب اعلیٰ حضرت میاں مسرور احمد صاحب مع پہرے دار یہاں سے لندن گئے تھے۔( تاریخ تحریر 06 / دسمبر 2005ء)۔*۔۔۔۔۔۔