جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 551 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 551

خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 551 ہوا تھا اور میری کمر کے لگ بھگ تھا ) اتنے میں حضور ( رحمہ اللہ ) کمرے میں آتے ہیں۔اور ہمارے سامنے آکر کھڑے ہو جاتے ہیں۔ہم دونوں سے مصافحہ کے بعد حال پوچھتے ہیں۔میں حضور ( رحمہ اللہ ) سے کہتا ہوں۔کہ آپ جب ایک دفعہ امریکہ آئے تھے تو آپ نے مجھے ملاقات کے وقت کہا تھا۔کہ میرے گھر آئیں گے۔تو اب حضور میرے گھر آئیں گے نا۔اس پر حضور نے مسکرا کر میری طرف دیکھا میرے منہ پر پیار سے تھپکی دی۔اور کچھ کہے بغیر واپس چلے گئے۔اب جب میں اس خواب کو یاد کرتا ہوں تو خدا تعالیٰ کے تصرف پر دل حمد سے بھر جاتا ہے۔میں نے جب یہ خواب دیکھی تھی۔تو محسن 10 سال کا تھا۔اور میری کمر کے برابر تھا۔میرا خیال تھا۔کہ یہ میرے کندھوں تک اور 6-5 سال تک پہنچے گا۔مگر خدا تعالیٰ کی قدرت دیکھیں۔کہ یہ دوسال میں ہی اتنا بڑھا۔کہ میرے کندھوں تک پہنچ چکا ہے۔اور اب مجھے حضور کے میرے منہ پر پیار سے ہاتھ پھیر کر مسکرانے کا مطلب بھی سمجھ آ گیا۔کہ جیسے حضور مجھے بتا رہے ہوں۔کہ وہ میرے گھر نہیں آسکیں گے۔( تاریخ تحریر 21 اگست 2003ء) ۶۰ مکرم ناصرالدین صاحب پیپلز کالونی فیصل آباد مجلس خدام الاحمدیہ کی تربیتی کلاس منعقدہ 2001ء کے ساتویں روز رات کو میں نے رویا میں حضرت خلیفہ اسیح الرابع ( رحمہ اللہ ) کو دیکھا کہ وہ ہماری تربیتی کلاس میں مہمان خصوصی بن کے آئے ہیں اور ہم سے خطاب کر رہے ہیں۔میں ان کو خواب میں دیکھ کر بہت خوش ہوتا