جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 552 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 552

خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 552 ہوں اور آپ فرماتے ہیں کہ " میں اعلان کرتا ہوں کہ آنے والے وقت میں نئے خلیفہ حضرت مرزا مسرور احمد صاحب ہوں گے " یہ سن کر میری آنکھ کھل گئی۔تاریخ تحریر 15 را پریل 2004ء) مکرمہ آصفد رفیع صاحبه زوجہ محمد رفیع خان شہزادہ دارالرحمت شرقی ربوہ حضرت خلیقه اصبح الرابع (رحمہ اللہ ) کی وفات سے 2 سال قبل عاجزہ نے خواب میں دیکھا کہ دارالضیافت میں چھوٹے چھوٹے کمرے ہیں اور ہم ایک کمرے میں بیٹھے حضرت خلیفة امسیح الرابع ( رحمہ اللہ ) سے ملاقات کا انتظار کر رہے ہیں۔ساتھ والے کمرے میں میری پھوپھی کی فیملی بھی ملاقات کی منتظر ہے۔اتنے میں حضور تشریف لے آتے ہیں اور ابھی وہ ساتھ والے کمرے کے باہر ( جہاں پھوپھی کی فیملی مقیم ہے ) لوگوں سے ملاقات کر رہے ہیں تو میں جلدی سے باہر نکل کر دیکھتی ہوں اور اپنے شوہر کو کہتی ہوں کہ یہ تو خلیفہ وقت ہیں یہ تو میاں منصور احمد ہیں۔چونکہ میں بار بار کہتی ہوں کہ دیکھیں یہ تو میاں منصور احمد ہیں تو میرے شوہر میرا ہاتھ پکڑ کر ذرا آہستہ سے کہتے ہیں کہ اب یہی خلیفہ وقت ہیں۔اتنے میں صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب ملاقات ختم کر کے ہمارے کمرے میں تشریف لے آتے ہیں اور میں جلدی سے آگے بڑھ کر ان سے ملتی ہوں۔اتنے میں آنکھ کھل جاتی ہے۔