جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 439 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 439

خلافت رابعه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے -i ۱۱۳ مکرم عبدالرزاق صاحب ریاض پان کارنر رحمت بازار ر بوه 439 اس عاجز نے دیکھا کہ ایک بہت بڑی اور خوبصورت عمارت سید نا حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نور اللہ مرقدہ کے نام پر بنی ہے اور اس کا آگے والا حصہ تعمیر ہو چکا ہے بلڈنگ کے درمیان سے اوپر سیٹرھیاں جاتی ہیں عمارت کا گیٹ مغربی جانب ہے اور گیٹ کے ساتھ بائیں جانب ایک گیلری ہے گیٹ کے دائیں جانب ابھی کام ہورہا ہے۔گیلری کا رنگ اندر سے سرخی مائل ہے وہاں ایک آدمی بیٹھا ہے اور اس کے پاس حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کی سوال و جواب والی کیسٹ لگی ہوئی ہے تقریباً چوتھے سوال میں جو تلاوت ہے وہ تلاوت اس وقت ہورہی ہے اور تلاوت کی آواز میرے کانوں نے سنی ہے جو آدمی وہاں بیٹھا ہے وہ سوالوں کے جواب کا پی پر لکھ رہا ہے گیلری کی شمالی دیوار کے اوپر نبوت کی مہر لکھا ہوا اس عاجز نے دیکھا ہے اس کے بعد نماز کے وقت آنکھ کھل گئی۔دوسری خواب یہ ہے کہ اس عاجز نے دیکھا ہے کہ ایک ایسی جگہ عمارت بنی ہے جو جگہ پہلے خالی تھی اور اس عمارت میں لوگ حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد کے انتظار میں بیٹھے ہیں چاردیواری کے باہر بھی لوگ بیٹھے ہیں خاکسار کو بھی چاردیواری کے باہر بیٹھنے کی جگہ ملی۔عمارت کا ایک دروازہ شمالی جانب ہے اور دوسرا دروازہ مغربی جانب ہے حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب نے شمالی دروازہ سے داخل ہو کر بلڈنگ میں سے ہوتے ہوئے صحن میں رونق افروز ہوکر احباب سے خطاب فرمانا ہے۔عاجز نے اپنے قریب بیٹھے ہوئے احباب سے کہا کہ یہ جگہ بھی کام آگئی اس کے بعد میں بیدار ہو گیا۔تاریخ تحریر 19 جون 1982ء)