جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 440 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 440

خلافت رابعه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے ۱۱۴ مکرم ابوالمبارک محمد عبد اللہ صاحب ( مولوی فاضل) صدر جماعت احمدیہ پسر ورضلع سیالکوٹ 440 منگل کی رات خواب میں حضرت سراج الحق نعمانی صاحب کو دیکھا۔اس وقت تو تعبیر سمجھ میں نہ آئی۔ہفتہ کے دن بیت مبارک ربوہ میں بعد نماز عصر بیٹھے خلافت کے متعلق باتیں ہو رہی تھیں۔ایک دوست محمد اسلم سکنہ ٹھر وہ ضلع سیالکوٹ کہنے لگے میں دارالضیافت کے پاس بیت محمود میں لیٹا ہوا تھا۔اس وقت بیت مبارک میں خلیفہ کا انتخاب ہو رہا تھا۔میں نے خواب میں دیکھا کوئی کہہ رہا ہے۔ایک نور آیا۔ایک نور چلا گیا آتا ہے نور جاتا ہے نور" ان باتوں کو ملا کر میں یہ نتیجہ نکالتا ہوں۔کہ اگر چہ حضرت خلیفہ امسیح الرابع ( رحمہ اللہ ) کی خلافت زمانہ نبوت کی چوتھی منزل پر ہے۔مگر انشاء اللہ آپ کے وجود کو بھی مولیٰ کریم روشنی کا ایک بلند مینار بنائے گا۔جس سے لاکھوں اور کروڑوں دلوں کی ظلمتیں دور ہوں گی انشاء اللہ وَمَا ذلك على الله ببعيد تاریخ تحریر 23 جون 1982ء) ۱۱۵ مکرم مبارک احمد نجیب صاحب مربی سلسلہ ھڈیارہ ضلع لاہور خاکسار نے یکم جون ۱۹۸۲ء کو صبح تین بجے خواب دیکھی کہ:۔خاکسار بیت المبارک ربوہ کے مشرقی دروازہ نمبر 1 ( جو بیرونی ٹونٹیوں کے پاس