جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 438
خلافت رابعه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 438 حضرت خلیفہ امسیح الثالث ( رحمہ اللہ ) کو اپنے ہمراہ لے کر باہر کھڑی سیاہ رنگ کی گاڑی میں بیٹھ کر نامعلوم مقام کی طرف چل پڑتے ہیں۔ہم دونوں اور چند پہریدار پہلے حضور کے ہمراہ دروازہ سے باہر جاتے ہیں پھر حضرت خلیفہ مسیح الثانی نوراللہ مرقدہ ہم سب کو وہیں اندر بھیج دیتے ہیں اور خود حضرت خلیفتہ اسیح الثالث ( رحمہ اللہ ) کو ہمراہ لے کر چلے جاتے ہیں۔جب میں اور میرے والد صاحب برآمدہ میں اندر آتے ہیں تو دیکھتا ہوں کہ حضرت خلیفة المسیح الثالث پھر ہمارے ہمراہ ہیں مگر چہرہ مبارک صاحبزادہ مرزا لقمان احمد صاحب کی مانند اور جسامت بھی آپ کی مانند ہے اور سفید رنگ کی پگڑی پہنی ہوئی ہے۔میں بہت حیران ہوتا ہوں اتنے میں آنکھ کھل گئی اور فجر کی آذان ہو رہی تھی۔تاریخ تحریر 03 / جولائی 1982ء) ۱۱۲۔مکرمہ زینب بیگم صاحبہ امین پور بازار فیصل آباد ا۔میں نے خواب دیکھا کہ حضرت طلیقہ انسیح الثالث (رحمہ اللہ) کو خالی چادر میں لپیٹ کر رکھا ہے کمر اور پاؤں پر بند باندھے ہوئے ہیں منہ کھلا ہوا ہے اور دوست کہہ رہے ہیں کہ غسل ربوہ چل کر دیں گے۔-ii ظہر کی نماز پڑھ کر لیٹی ہوں خواب دیکھا کہ چند آدمی کھڑے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ میاں طاہر احمد صاحب کو خلیفہ بنایا گیا ہے۔آنکھ کھلی تو پاس کوئی نہیں تھا پھر اوپر جا کر اہل خانہ کو خواب سنائی۔( تاریخ تحریر : 23رجون 1982ء)