جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 390
خلافت رابعه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے 390 جاتا ہوں۔تھوڑی دیر بعد بیت مبارک میں حضرت صاحبزادہ صاحب کے پاس پہنچتا ہوں اور رو پڑتا ہوں کہ میں بیعت نہیں کر سکا آپ شفقت سے فرماتے ہیں اب کر لو۔بعدہ آنکھ کھل گئی فتنہ کے ڈر سے میں نے کسی کو یہ خواب نہ بتلایا سوائے عبدالباسط سنوری صاحب چنیوٹ اس کے گواہ ہیں وہ ان دنوں میرے ہاں مقیم تھے طرابلس میں رہتے تھے۔( تاریخ تحریر 18 جولائی 1982ء)۔*۔۔۔۔۔۔۔۶۲۔محترمہ زاہدہ بھنوں صاحبہ آف ماریشش میں نے حضرت خلیفہ امسح الثالث (رحمہ اللہ) کی (دوسری ) شادی کے موقع پر خواب دیکھا کہ حضرت چھوٹی آپا مریم صدیقہ اور میں اور میری بہن ایک کمرہ میں بیٹھے ہیں حضرت چھوٹی آپا کچھ کپڑے ہی رہی ہیں اور حضرت خلیفہ اسیح الثالث (رحمہ اللہ ) خوبصورت لیسوں سے مزین کالے کپڑے پہنے دروازے کی دہلیز پر کھڑے ہیں۔لیکن ان کا چہرہ حضرت مرزا طاہر احمد خلیفۃ اسیح الرابع ( رحمہ اللہ ) جیسا ہے۔تاریخ تحریر 28 جون 1982ء)