جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 391
خلافت رابعه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے ۶۳ مکرم ڈاکٹر بشیر احمد صاحب گومنڈی ضلع وہاڑی 391 انتخاب خلافت رابعہ سے چھ ماہ پہلے فہیم احد جوکہ منشی شیخ محمد دین صاحب کا پوتا ہے نے خواب دیکھی کہ حضرت خلیفہ اسیح الثالث (رحمہ اللہ ) خواب میں ملے ہیں اور فرمایا کہ میرے بعد میاں طاہر احمد خلیفتہ اسیح ہوں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔( تاریخ تحریر 29 جون 1982 ) ۶۴ مکرمہ امتہ الحسیب صاحبہ بنت چوہدری محمد اقبال طاہرہ منزل دار النصر غربی ربوہ کچھ ماہ قبل خواب دیکھا۔کہ سید نا حضرت خلیفہ امسبح الثالث ( رحمہ اللہ ) وفات پاگئے ہیں۔اور لوگ کہ رہے ہیں خلافت کا انتخاب ہونا ہے۔خلافت کا انتخاب ہونا ہے۔اور اس کی تیاری ہو رہی ہے۔مگر میں دیکھتی ہوں کہ سید نا حضرت غاریقہ اسیح الثالث ( رحمہ اللہ دوبارہ زندہ ہو جاتے ہیں اور میں دل میں اس بات پر شرمندہ ہوتی ہوں کہ حضور (سید نا حضرت خلیفتہ اسیح الثالث ) کیا سوچیں گے کہ یہ لوگ خلافت کا انتخاب کر رہے ہیں۔مگر حضور کے زندہ ہونے کی بات پس منظر میں چلی جاتی ہے اور خلافت کا انتخاب اسی طرح جاری رہتا ہے اور لوگ کہتے ہیں میاں طاہر خلیفہ منتخب ہو گئے ہیں۔اس کے بعد دوبارہ پھر میں سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثالث (رحمہ اللہ) کو وفات پاگئے ) ہوئے دیکھتی ہوں اور کہتی ہوں کہ حضور در اصل اب فوت ہوئے ہیں۔( تاریخ تحریر 28 /جون 1982ء)