جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 337
خلافت رابعه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے مکرم عبد المنان شاہد صاحب مربی سلسلہ احمدیہ ہال کراچی 337 1952ء میں خواب میں دیکھا تھا کہ آسمان پر بے شمار چاند اور موٹے موٹے ستارے ہیں اور ان کا عجیب منظر ہے اور میں احمد نگر کی بیت احمدیہ کی طرف آرہا ہوں تو حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد ظاہر ہوئے تو دیکھا کہ آپ کے منہ اور ناک اور آنکھوں سے اللہ تعالیٰ کے نور کی شعاعیں نکل رہی ہیں۔اور مجھے آج تک لطف آ رہا ہے۔اس وقت سے مجھے حضرت صاحبزادہ صاحب سے بہت ہی محبت ہے اور سمجھتا تھا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو بہت بلند مقام بخشے گا۔تاریخ تحریر 04 / جولائی 1982ء) مکرم مرزا عبدالرشید صاحب وکالت تبشیر ربوہ 1954 ء میں سیدنا حضرت خلیفہ مسیح الثانی نور اللہ مرقدہ نے نو جوانوں کو درود شریف بکثرت پڑھنے کی طرف توجہ دلائی۔چنانچہ عاجز نے نماز میں جو درود شریف درج ہے اس کا ورد اپنا معمول بنالیا۔سوموار اور جمعرات کا روزہ بھی رکھنا شروع کیا۔ایک روز سحری کے وقت درود شریف کا ورد کرتے ہوئے آنکھ لگ گئی۔دیکھا کہ میں بیت مبارک میں داخل ہورہا ہوں۔ہر طرف چاندنی ہی چاندنی ہے۔جتنی تیزی سے ورد کرتا ہوں سرور بڑھتا جا تا ہے۔اور چاندنی واضح ہوتی جاتی ہے خواب میں حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما ہیں۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے گردنور کا ہالہ اس قدر تیز ہے کہ آنکھیں چندھیا جاتی ہیں۔باوجود کوشش کے