جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 336 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 336

خلافت رابعه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 336 کہ اس سڑک پر جو کہ کوٹھی نواب محمد علی خان صاحب دارالسلام کی طرف سے شہر کی طرف آتی ہے، حضرت مصلح موعود نور اللہ مرقدہ کی کوٹھی دار السلام کی طرف سے شہر کی طرف تشریف لا رہے ہیں۔اور ان کے ساتھ حضرت چوہدری فتح محمد صاحب، حضرت مفتی محمد صادق صاحب،حضرت مولوی سید محمد سرور شاہ صاحب اور حضرت مولوی شیر علی صاحب بھی ایک گروپ کی صورت میں تشریف لا رہے ہیں جب یہ گروپ قریب آیا تو میں دل میں خیال کرتا ہوں کہ شائد راستہ چلتے ہوئے حضور کے ساتھ مصافحہ کی اجازت ہے یا نہیں۔میں اسی سوچ میں تھا کہ حضرت مصلح موعود نور اللہ مرقدہ میرے بالکل قریب آگئے اور حضور نے اس عاجز کی طرف رخ فرما کر اپنا ہاتھ مصافحہ کے لئے میری طرف بڑھایا۔خاکسار نے آگے بڑھ کر حضور سے مصافحہ کیا اور وہ گروپ شہر کی طرف بڑھ گیا۔ابھی میں اسی جگہ کھڑا ہوں کہ دوسرا ایک گروپ جو پہلے گروپ کے پیچھے آرہا تھا میرے قریب آ گیا۔اس گروپ میں سے حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب نے میرے قریب آکر اپنا ہاتھ میری طرف بڑھایا اور میں نے مصافحہ کیا۔پھرا بھی میں وہیں کھڑا تھا کہ ایک تیسرا گروپ قریب آ گیا اس میں سے حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب نے ہاتھ بڑھایا اور میں نے آگے بڑھ کے مصافحہ کیا۔اس تیسرے مصافحہ کے بعد ان گروپوں کے پیچھے بہت دُور تک گروپ ہی گروپ آتے دیکھ کر میں حیران ہو گیا۔اس کے بعد فوراً نظارہ بدل کر بہشتی مقبرہ کو جانے والی سڑک کا ہو گیا۔