جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 338 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 338

خلافت رابعه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے 338 شبیہ مبارک پر نظر نہیں لگتی۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے دائیں طرف سیدنا مسیح موعود علیہ السلام ہیں اور پھر سید نا حضرت خلیفتہ المسیح الاول نور اللہ مرقدہ تشریف فرما ہیں۔سید نا حضرت نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم مبارک سے نور کا ہالہ چلتا ہے جو سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے جسم مبارک سے گزر کر حضرت خلیفہ مسیح الاول نور اللہ مرقدہ کی طرف جاتا ہے۔ان تینوں مقدس ہستیوں کے سامنے درمیان میں حضرت مصلح موعود ہیں ان پر بھی نورانی شعاعیں پڑ رہی ہیں۔ان کے بعد حضرت مرزا ناصر احمد صاحب ( رحمہ اللہ ) اور حضرت مرزا طاہر احمد ہیں ( رحمہ اللہ ) دونوں ساتھ ساتھ ہیں۔اس کے بعد 9 شبیہیں دیکھیں۔لیکن ان کے چہرے ذہن میں محفوظ نہیں رہے۔میں نے یہ خواب حضرت خلیفہ اسیح الثانی ( نور اللہ مرقدہ) کی خدمت میں لکھی حضور نے فرمایا بڑی مبارک، بڑی مبارک، بڑی مبارک خواب ہے۔حضور نے ارشاد فرمایا کہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب سے ملیں۔حضرت میاں صاحب سے ملاقات ہوئی تو دس پندرہ دفعہ سے زائد مجھ سے نظارہ سنا۔اور بار بارسوالات بیچ میں کرتے رہے۔پھر فرمایا کسی سے خواب بیان نہیں کرنی۔خلافت ثالثہ کا انتخاب ہوا تو پھر یہ نظارہ لکھ کر بھجوادیا حضرت مولانا جلال الدین شمس صاحب کے ذریعے پیغام ملا کہ حضور فرماتے ہیں کہ خواب آگے بیان نہیں کرنی۔خاکسار نے حضرت خلیفتہ المسیح الرابع (رحم اللہ) کو خواب میں پگڑی باندھے دیکھا تھا۔اس بناء پر کبھی کبھی کہا کرتا تھا کہ حضور پگڑی باندھا کریں حضور فرمایا کرتے۔میں پگڑی کے لوازمات پورے نہیں کر سکتا اس لئے پگڑی نہیں پہنتا۔" تاریخ تحریر 05/ جولائی 1982ء)۔۔۔۔۔۔۔۔