جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 152 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 152

خلافت ثانیه : مبشر رویا ، خوا ہیں اور الہی اشارے 152 مجھے سمجھا اور دکھا، تا کہ میں قیامت کو شرمسار نہ ہوں۔بعد تضرع و دعا ششماہی کے مولا کریم نے دکھایا کہ ہمارے بزرگوار اور حضرت مرزا صاحب مع صاحبزادہ میاں محمود احمد صاحب تلاوت قرآن مجید میں ایک جگہ مصروف ہیں۔لیکن بسبب ناواقفی کے بندہ پہچان نہ سکا۔اس واسطے اور دو تین فقیروں کے پاس چلا گیا جو واقف تھے۔لیکن ان میں سے کسی کو اس مبارک شبیہ وصورت پر نہ پایا۔پھر دوبارہ دعا میں مصروف ہوا تو کچھ عرصہ کے بعد جناب مسیح علیہ السلام کو مع صاحبزادہ میاں محمود احمد صاحب کے اپنے بزرگواروں کے ساتھ پہلے کی طرح قرآن مجید پڑھتے دیکھا۔جس سے ثابت ہوا کہ حضرت مرزا غلام احمد صاحب ہی خلیفتہ الرسول ہیں اور ان کے خلیفہ جناب صاحبزادہ میاں محمود احمد صاحب ہیں۔مطابق پیشگوئی حضرت نعمت اللہ ولی کے کہ پسرش یادگار می بنیم بندہ نے دونوں صاحبوں کو دیکھا ہوا تو نہ تھا لیکن جب قادیان شریف پہنچا تو حضرت اقدس کو پہچان لیا۔فالحمد للہ علی ذالک" " ☆۔۔۔الفضل 02 مئی 1914 ء ) ۲۶۔حضرت حکیم غلام محمد راہوں صاحب کا رویا پچھلے جمعہ کو میں نے خطبہ جمعہ دربارہ خلافت سنا کر جب نماز کی قرآت شروع کی تو دوسری رکعت میں میں نے الحمد شریف کے بعد سورہ واشتمس پڑھی۔جب میں وَالْأَرْضِ وَمَا طَحَهَا پر پہنچا تو فوراً میرے پر حالت ربودگی سی طاری ہوئی۔مقتدی مجھے لقمہ دیتے تھے لیکن میں ایک نظارہ دیکھ رہا تھا کہ حضرت مولوی نور الدین صاحب نے حضرت میاں محمود احمد صاحب