جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 153
خلافت ثانيه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 153 کو پکڑ کر میرے آگے کر دیا اور فرمایا کہ یہ ہے وَ نَفْسٍ وَمَا سَوَّاها اس کے بعد وہ نظارہ غائب ہو گیا پھر میں نے قرآت پڑھنی شروع کی۔جماعت را ہوں ساری کی ساری خصوصاً شیخ برکت علی صاحب میرے والد ماجد اور چوہدری فیروز خان و حاجی رحمت اللہ صاحب اس بات کے ساتھ شامل ہیں۔"۔*۔۔۔۔۔۔۔(الفضل02مئی1914ء) ۲۷۔حضرت میاں رحیم بخش صاحب سکنہ کھارہ کا خواب "13 مارچ 1914 ءکو جب حضرت مولاناسید ناخلیفة أمسح علیہ الصلوة والسلام خلیفہ اول دار فانی سے دار البقاء کو رخصت ہو گئے تو عاجز کو 14 مارچ کی شب کو خواب میں کسی شخص نے کہا کہ مرزا محمود احمد۔رحمۃ اللہ علیہ اور 19 / تاریخ کو بوقت دو پہر عاجز نیم خواب سو یا ہوا تھا کہ عاجز کی زبان پر یہ جاری ہو گیا۔هُوَ الَّذِى أَرْسَلَ رَسُوْلَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ اس سے عاجز کو پورا اطمینان اور یقین ہو گیا ہے۔" (الفضل 25 / مارچ 1914ء)