جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 688 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 688

خلافت خامسه : مبشر رویا ، خوابیں اور الہی اشارے 688 احمد یہ بیت الذکر میں حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد خطاب فرما ر ہے ہیں۔خطاب مردوں میں ہے اور جلسہ جیسا سماں ہے۔بعد ازاں محترمہ بی بی امتہ السبوح صاحبہ عورتوں میں تشریف لائیں اور فرمانے لگیں کہ خواتین خاموشی اختیار کریں۔حضور لجنہ سے خطاب فرمائیں گے۔پھر حضرت میاں مسرور احمد صاحب لجنہ میں تشریف لائے اور خطاب فرمایا۔( تاریخ تحریر 20 نومبر 2005ء) ☆۔۔۔۔۔۔۔مکرم زبیر اکمل صاحب نیشنل جنرل سیکرٹری ہالینڈ خاکسار حضرت خلیفة مسح الرابع رحم اللہ کی وفات پرانے دونوں بھائیوں کے ساتھ لنڈن گیا۔خلافت خامسہ کے انتخاب سے ایک دن پہلے ہم دعائیں کر کے سوئے تو رات کو خواب میں دیکھا کہ کوئی خاکسار کو اطلاع کر رہا ہے کہ " جو ناظر اعلیٰ ہیں وہی خلیفہ ہیں۔" صبح اٹھ کر خاکسار نے یہ خواب اپنے بھائی مکرم شعیب اکمل کو بھی سنائی۔( تاریخ تحریر 29 نومبر 2006ء)