جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 687 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 687

خلافت خامسه : مبشر رویا ، خواہیں اور الہی اشارے ۲۰۷۔مکرم عبدالغفور صاحب جرمنی 687 حضرت خلیق اصبح الرابع (رحمہ اللہ ) کی وفات کی خبرسن کر ہم لندن کو روانہ ہوئے۔آٹھ گھنٹے کی مسافت طے کر کے سمندر پر آ ٹھہرے تو کچھ احباب تو فیری کا ٹکٹ خرید نے چلے گئے۔خاکسار اور میرا کزن گاڑی میں بیٹھے رہے۔میں نے کزن سے مخاطب ہو کر کہا کہ غیب کا علم تو خدا تعالیٰ ہی جانتا ہے کہ اس وقت جماعت کے لئے کون سا وجود بہتر ہوگا مگر میرے ذہن میں تو صرف مرزا مسرور احمد کا نام ہی نقش ہو چکا ہے اور میری اس سوچ کے آگے یوں لگ رہا ہے جیسے کوئی دیوار کھڑی ہے اور سوچ آگے بڑھنے سے قاصر ہے۔الحمد للہ رات کے 2 بجے خاکسار کو اطلاع موصول ہوئی کہ خدا تعالیٰ کے اذن سے حضرت مرزا مسرور احمد صاحب خلیفہ اسبح منتخب ہو گئے ہیں۔الحمداللہ صدالحمد للہ۔یہ خوشخبری سن کرخاکسار کو بے حد خوشی اور عجیب سا سکون قلب نصیب ہوا۔اور سارا دن خدا تعالیٰ کے فضل وکرم سے خوشی میں گزرا، الحمد للہ علی ذالک۔*۔۔۔۔۔۔۔( تاریخ تحریر 02 مئی 2003ء) ۲۰۸۔مسز بشری رضوانہ صاحبہ زوجہ عزیز احمد بھٹی صاحب۔ناصر آباد فارم میر پور خاص سندھ عاجزہ نے خلافت خامسہ کے انتخاب سے قبل خواب دیکھی کہ ناصر آباد فارم کی