جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 689 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 689

خلافت خامسه : مبشر رویا ، خوا ہیں اور الہی اشارے ۲۱۰ مکرم سید عبدالمالک صاحب نیشنل سیکرٹری رشتہ ناطہ ہالینڈ 689 خاکسار حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ کی وفات پر لنڈن گیا تھا۔انتخاب خلافت سے قبل اپنے ایک عزیز کے گھر رات کو سورہا تھا تو خواب میں دیکھا کہ حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کو ترکی ٹوپی پہنائی گئی ہے اس لئے کہ آپ خلیفہ منتخب ہو گئے ہیں۔صبح جاگنے پر خاکسار نے اہل خانہ سے اس کا ذکر کیا کہ خدا تعالیٰ نے (اس نابکارکو ) آئندہ خلیفہ کے بارے میں بتا دیا ہے کہ کون ہوگا لیکن مناسب نہیں کہ انتخاب سے قبل بتاؤں۔نیز خواب میں یا شائد جاگنے پر ایک شعر پڑھ رہا ہوں جس کا پہلا مصرعہ بھول گیا ہوں۔دوسرا مصرعہ یہ ہے۔ع جماعت ایک ہونے والی ہے تاریخ تحریر 11 / جنوری 2006ء) ۲۱۱ مکرم ہدایت اللہ ہادی صاحب۔ایڈیٹر حمد یہ گزٹ کینیڈا میں نے خواب میں دیکھا کہ حضرت خلیفہ اسیح الاوّل تشریف لائے اور فرمایا! یہ لوچابی اور مسرور کو دے دو۔میں نے عرض کیا حضور ! آپ نے مجھے کیسے پہچانا میں تو آپ کے عہد کا نہیں ہوں۔آپ نے