جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 683
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 683 مرزا مسرور احمد صاحب کا چہرہ مبارک نظر آیا کہ دو ہاتھ جو بہت زیادہ سفید تھے وہ آپ کے سر پر پگڑی پہنا رہے ہیں اور آپ رور ہے ہیں۔یہ خواب خاکسار نے اپنے بھائی اور بھابھی کو بھی سنائی۔تاریخ تحریر 20 نومبر 2003ء) ۲۰۱ مکرم طاہر الرحمن صاحب۔صدر حلقہ احمد یہ بیت الحمد مری روڈ راولپنڈی میں بیان حلفی کہتا ہوں جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے کہ حضرت مسیح موعود و امام مہدی پاک علیہ السلام کی قوت قدسی کی بدولت خاکسار نے حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ کے وصال کے بعد مورخہ 21 را پریل 2003ء کو بیت الحمد مری روڈ راولپنڈی میں نماز ظہر میں فرض نماز کی دوسری رکعت میں جب الحمد للہ پڑھ رہا تھا تو دیکھا کہ آسمان سے دودھ کی طرح سفید پگڑی بمعہ کلے کے اتر رہی ہے۔نیچے آتے ہی وہ پگڑی سیدھی حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب کے سر پر چلی جاتی ہے۔عین اُسی وقت پھر دوبارہ یہی کشف دیکھا۔کہ آسمان سے پگڑی بمعہ کلے کے اُتر رہی ہے اور وہ سیدھی حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب کے سر پر چلی جاتی ہے۔فرض نماز کی ادائیگی کے بعد طبیعت بہت خوش تھی۔خوف اور ڈر کو پیچھے ڈال کر جرات کر کے خاکسار نے انتخاب خلافت سے قبل اپنے حلقہ کے دو احباب مکرم شیخ محمد طلحہ صاحب اور عامر شہزاد صاحب سیکرٹری تحریک جدید و وقف جدید کو یہ کشف بتادیا۔اور کہا یہ بات مزید آگے