جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 672
خلافت خامسه : مبشر رویا ، خوا ہیں اور الہی اشارے ۱۸۶ مکرم منور احمد صاحب ولد عطا اللہ امیر صاحب۔پارک جناح روڈ گوجرانوالہ 672 مورخہ 20 اپریل خاکسار تہجد کی نماز ادا کر کے کچھ دیر کے لئے چار پائی پر لیٹ گیا۔تھوڑی سی غنودگی چھا گئی کہ میرے کان میں آواز آئی۔" مرزا مسرور احمد " دوسکینڈ کے بعد پھر آواز آئی " مرزا مسرور احمد " پھر دو سیکنڈ کے بعد تیسری دفعہ آواز آئی" مرزا مسرور احمد " میں نے اس بات کا کسی سے ذکر نہیں کیا۔جب انتخاب ہوا تو حضرت مرزا مسرور احمد صاحب خلیفہ منتخب ہوئے۔سنتے ہی میری آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔میں اتنا گناہ گار اور مجھ پہ اتنا بڑا احسان میرے خدا کا۔الحمدللہ۔۔۔۔۔۔۔۔تاریخ تحریر 25 دسمبر 2005ء) ۱۸۷ مکرم ہدایت اللہ صاحب پیر کوئی۔نصیر آباد سلطان ربوہ حضرت خلیفہ مسیح الرابع (رحمہ اللہ) کی وفات کی خبرسی تو بہت پریشانی کا عالم تھا۔مورخہ 20 اپریل کو رات خواب میں دیکھا کہ میں لندن میں ہوں اور بہت سارے لوگ حضور کے جنازے کے پاس کھڑے ہیں۔اسی وقت خاکسار نے حضور کی آواز سنی کہ آپ لوگ کیوں پریشان ہیں۔مجھے یہاں لندن میں ہی دفن کر دیں۔جب میں نے دوسری طرف دیکھا تو حضرت مرزا مسرور احمد کے سر پر خلافت کی پگڑی تھی۔میں بہت خوش ہوا اور دل میں کہ رہا