جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 671
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 671 بائیں طرف ایک بھورے رنگ کا بلا جو کبوتر کو پکڑنے کی کوشش کرتا ہے۔دیکھتا ہوں فورا ہی کبوتر کی شکل صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب کی پاک صورت میں تبدیل ہو جاتی ہے۔اور وہ اوپر کی طرف چلے جاتے ہیں اور بلا غیب ہو جاتا ہے۔اور ساتھ ہی محترم صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب کی غائبانہ آواز سنائی دیتی ہے۔کہ " مجھے دنیا کی کوئی طاقت اور کوئی دشمن پکڑ نہیں سکتا" ( تاریخ تحریر 28 رنومبر 2005ء)۔*۔۔۔۔۔۔۔مکرم حکیم یعقوب احمد ناصر صاحب۔121 ج ب گوکھو وال ملت روڈ فیصل آباد حضرت خلیفہ امسح الرابع رحمہ اللہ کی وفات کے اگلے روز صبح نماز تہجد، نماز فجر کے بعد دعائیں کرتاہوالیٹ گیا۔مجھےاونگھ آئی تو میری زبان سے بے اختیار الفاظ نکلے " مرزا مسرور احمد خلیفہ اسیح " اس کے بعد بیٹھ کر اپنے آپ کو جھنجھوڑا کہ انتخاب خلافت سے قبل ایسے خیالات دل یا زبان پر لانا غلط ہیں۔دعائیں کرتا ہوا پھر لیٹ گیا پھر اونگھ آئی دوبارہ یہی الفاظ بے اختیار میری زبان سے نکلے۔" مرزا مسرور احمد خلیفةا وراحمدخلیفة المسح " میرے دل نے یقین کر لیا کہ خدا تعالیٰ ہمیں نعمت خلافت سے محروم نہیں رکھے گا۔بلکہ مرزا مسرور احمد صاحب کو منصب خلاف عطا فرما کر ہمیں اس نعمت سے نوازے گا۔( تاریخ تحریر 08رفروری2006ء)