جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 613 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 613

خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے "اے جماعت احمدیہ کے لوگو انمگین نہ ہونا مسرور ہو جاؤ کہ عنقریب آسمان 613 سے آپ لوگوں کے لئے رزق سے بھرا ہوا طشت نازل ہونے والا ہے " ( تاریخ تحریر 12 /نومبر 2005ء) -i مکرم شفیق الرحمن اطہر صاحب مربی سلسلہ ضلع بھکر 13/14 اپریل 2003 سحری کے وقت خواب دیکھا کہ مکرم سید احمد علی صاحب ( سابق نائب ناظر اصلاح وارشاد مرکز یہ جو کہ اس وقت بیمار تھے ) ایک جگہ پر کھڑے ہیں۔اور آپ نے سفید شلوار آف وائٹ اچکن اور قمیض پہنی ہوئی ہے۔بھر پورسفید داڑھی اور نورانی چہرہ ہے۔دیکھتا ہوں کہ اچانک ان کے دائیں اور بائیں دود و بزرگ اسی حلیہ کے اوپر سے آکر کھڑے ہو گئے ہیں صرف ان کے قد بڑے ہیں۔مکرم شاہ صاحب کے قد سے زیادہ۔جیسے اس اشارہ سے ظاہر ہے۔پھر دیکھتا ہوں کہ ان کی تصویر (یعنی پانچوں بزرگ کی گروپ فوٹو) کسی نے کھینچی ہے اور وہ تصویر آہستہ آہستہ اوپر آسمان کی طرف اٹھنا شروع ہوگئی ہے اور پھر نظروں سے اوجھل ہوگئی ہے۔خواب میں ہی خاکسار اس نظارے پر حیرانگی کا اظہار کرتا ہے اور پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔صبح اٹھ کر طبیعت اس نظارہ کی وجہ سے بوجھل تھی اور ذہن میں مکرم شاہ صاحب کی بیماری کے سبب وفات کا اشارہ معلوم ہوا۔دو پہر کے بعد خاکسار نے اپنی اہلیہ سے اس خواب اور تفہیم کا ذکر کیا۔