جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 612
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے میں نے دیکھا تھا۔612 ( تاریخ تحریر 2 رمئی 2003ء) ۱۲۱۔مکرم محمد ذاکر خان صاحب بمیالوی سابق صدر جماعت احمدیہ سہارنپور۔بھارت حضرت خلیفہ مسیح الرابع (رحمہ اللہ) کی وفات سے ایک ہفتہ قبل خاکسار نے رات کے وقت بحالت خواب دیکھا کہ جماعت احمدیہ عالمگیر نے مرزا مسرور احمد ناظر اعلیٰ ربوہ کو اپنا پانچواں خلیفہ منتخب کر لیا ہے اور خاکسار آمَنَّا وَ صَدَّقْنَا کہنے والوں میں پہلا شخص ہے۔اس کے بعد خاکسار بیدار ہو گیا اور اہلیہ کو جگا کر سارا ماجرا بتا ڈالا۔( تاریخ تحریر 30 را پریل 2003ء) ☆۔۔۔۔۔۱۲۲۔مکرم ڈاکٹر خلیل احمد صاحب انوار اسٹنٹ ریسرچ آفیسر ریٹائرڈ بہاولپور آتی ہے 13 را پریل 2003ء کو دیکھا کہ جماعت احمدیہ کے بہت سے لوگ جمع ہیں آواز