جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 597
خلافت خامسه : مبشر رویا ، خوا ہیں اور الہی اشارے 597 ۱۰۴۔مکرم حفیظ احمد طاہر صاحب ولد عبدالرشید طاہر آبادر بوہ بندہ نے مورخہ 5-4 / مارچ 2003 ء رات کو فجر کے وقت خواب میں دیکھا کہ میں بیت اقصیٰ ربوہ سے جمعہ کی نماز ادا کر کے جلدی جلدی خلیفہ وقت کو سلام کرنے کے لئے اس سڑک تک پہنچا جس پر حضور کی گاڑی جاتی تھی تو جب گاڑی قریب آئی تو دیکھا کہ کالی گاڑی میں حضرت خلیفہ امسیح الثالث رحمہ اللہ تعالی کی جگہ حضرت مرزا مسرور احمد صاحب خلیفہ وقت کے لباس میں بیٹھے جارہے ہیں۔میں نے انہیں سلام عرض کی اور اسی دوران میری آنکھ کھل گئی اور یہ خواب میں نے اگلے دن صبح دفتر میں حاضر ہو کر حضرت مرزا مسرور احمد کو سنائی۔آپ نے پوچھا خواب کا ذکر کسی سے کیا تو نہیں۔میں نے عرض کی کہ نہیں تو فرمایا۔کسی سے کرنا بھی نہیں۔لوگ مختلف نتیجے اخذ کرنا شروع کر دیتے ہیں۔☆۔۔۔( تاریخ تحریر یکم مئی 2003ء) ۱۰۵ مکرم را نا آفتاب احمد صاحب لطیف آباد حیدرآباد خاکسار نے خلافت خامسہ کے انتخاب سے ایک ماہ قبل خواب میں دیکھا کہ بہت سے لوگ جمع ہیں۔جیسا کہ جلسہ کے دنوں میں ہوتے ہیں میری ملاقات حافظ مظفر احمد صاحب اور سید نصرت پاشا صاحب سے ہوئی ہے ہم لوگ ایک کمرے میں چلے جاتے ہیں۔مکرم حافظ مظفر احمد صاحب