جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 598
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 598 بتاتے ہیں کہ خلافت کا انتخاب ہو رہا ہے۔میں دیکھ کر آتا ہوں کہ کون خلیفہ بنے ہیں۔تھوڑی ہی دیر بعد آ کر بتاتے ہیں کہ حضرت مرزا طاہر احمد ہی دوبارہ خلیفہ منتخب ہو گئے ہیں۔ہم سب لوگ بہت خوش ہیں اور دعا کرنے لگ جاتے ہیں۔( تاریخ تحریر 08 جولائی 2004ء) ۱۰۶۔مکرم حافظ عبدالاعلیٰ طاہر صاحب۔نائب وکیل المال اول تحریک جدیدر بوہ خاکسار نے ایک ماہ قبل خواب میں حضرت خلیفہ مسیح الرابع (رحمہ اللہ ) کی وفات دیکھی اور جو چہرہ وفات کے بعد MTA پر ہم نے دیکھا بعینہ یہی چہرہ خواب میں نظر آیا۔بڑا ہشاش بشاش چہرہ گویا کہ ابھی سو کے اٹھ جائیں گے۔خاکسار نے اپنا خواب کسی کو نہ بتایا کسی کو بتانے کا حوصلہ ہی نہیں پڑ رہا تھا۔حضور رحمہ اللہ کی وفات سے لے کر خلافت کے انتخاب تک ہمہ وقت یہی دعا کرنے کی توفیق ملی کہ اللہ تعالیٰ جماعت کو ہر آزمائش سے بچائے اور جلد خلافت جیسی عظیم نعمت عطا فرمائے۔یہی دعا کرتے ہوئے خاکسار رات کو سو یا خواب میں خدا تعالیٰ نے دکھایا کہ ایک خوبصورت گاڑی آکر رکی ہے اس میں سے حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب اترے ہیں۔ایک اور دوست ساتھ ہیں ان کی پہچان نہ ہو سکی۔خاکسار کے کانوں میں آواز آئی نعمت اللہ۔