جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 596 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 596

خلافت خامسه : مبشر رویا ، خوابیں اور الہی اشارے 596 میں سمجھتا ہوں کہ خلیفہ ہے۔مگر وہ حضرت خلیفہ المسح الرابع (رحمہ اللہ ) نہیں ہیں کوئی اور ہی نورانی چہرہ ہے۔اس وقت مجھے اتناہی یاد ہے۔ii۔تقریبا اکتوبر نومبر 2000ء کی بات ہے کہ جب حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب ناظر اعلی کی حیثیت سے نواب شاہ کے دورہ پر تشریف لائے تھے انہی دنوں میں جمال پور بھی تشریف لائے۔ڈاکٹر محمد اسماعیل صاحب کی بیٹھک میں ان کے ساتھ مکرم حمید احمد ظفر صاحب بھی تھے۔مکرم فاتح احمد ڈاھری اور چند اور افراد تھے اس وقت وہاں میں نے کہا کہ جی یہاں جمال پور میں بہت ناراضگیاں ہیں ان میں صلح کروادیں تو آپ نے فرمایا کہ آپ جیسے بزرگ یہاں موجود ہیں تو آپ کیوں نہیں صلح کرواتے۔میں نے عرض کی کہ مرکزی نمائندہ صلح کروا سکتا ہے۔برادری کے افراد کو برادری نہیں مانتی۔وہاں بیٹھک سے باہر نکلے تو میں نے مصافحہ کیا اور کہا کہ Sir یہ صلح آپ ہی کروائیں تو فرمایا کہ "ہاں ضرور ہوگا " اس کے بعد میں وہیں کھڑا تھا کہ مجھے چکر سا آیا اور ایک دو سیکنڈ کے لئے میری آنکھوں کے آگے اندھیرا سا چھا گیا اور میں ایک شاہی کرسی دیکھتا ہوں جس پر ایک آدمی بیٹھا ہوا ہے اور وہ چہرہ حضرت خلیفتہ اسیح الخامس ایدہ اللہ کے موجودہ چہرہ جیسا تھا۔اس وقت تو مجھے سمجھ نہیں آئی کہ یہ کس کا چہرہ ہے مگر آج جو حضرت صاحب کا چہرہ دیکھ رہا ہوں ہو بہو وہی چہرہ تھا۔☆۔۔۔( تاریخ تحریر 8 نومبر 2005ء)