جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 504
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 504 سامنے نہیں آتے۔میرا اشارہ حضرت غلام قادر شہید کی طرف تھا۔(ایسا میں ان دنوں سوچتی بھی تھی حضور فرماتے ہیں کہ اب دیکھو میرے بعد جس نے خلیفہ بننا ہے انہیں بھی زیادہ تصویریں کھنچوانے اور آگے آنے کا شوق نہیں۔حضور یہ کہتے ہوئے غالباً خالد رسالہ اٹھاتے ہیں اور مجھے آنے والے خلیفہ کی تصویر دکھاتے ہیں چہرہ تو میرے ذہن میں نہیں لیکن براؤن رنگ کا کوٹ پہنے ہوئے تقریر کرنے کے انداز میں ہاتھ اٹھایا ہوا ہے جیسے کوئی جوش میں تقریر کر رہا ہو۔میں کہتی ہوں کہ میں ذرا نیچے نام تو پڑھوں کہ یہ کون ہیں تو نام کی جگہ موٹے حروف میں " رسول اللہ غالب " لکھا ہوا ہے میں نے انتخاب خلافت کے بعد جب خالد رسالے دیکھے تو ایک رسالہ پر آپ کی تصویر بھی آئی ہوئی ہے اور دوسرے یہ کہ انتخاب خلافت کے بعد فوراً جو پہلی بیعت ہوئی اس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کوٹ میں کچھ کچھ شبیہ اس تصویر کی بھی آتی تھی۔( تاریخ تحریر 03/اگست 2004ء) ☆۔۔۔۔۔۔۔۱۸ مکرمہ امته النصیر منیر صاحبہ۔دار النصر وسطی ربوہ 1997 ء میں اس ماہ کا ذکر ہے جب حضرت صاحبزادہ مرزا غلام قادر کو شہید کیا گیا۔خواب میں ایک کمرے میں داخل ہوتی ہوں وہ کمرہ نہیں بلکہ بہت بڑا ہال ہے۔دروازے سے دو چار قدم اندر گئی ہوں تو کھڑی ہو کر دیکھ رہی ہوں کہ حضرت خلیفۃ امسیح الرابع ( رحمہ اللہ ) اردو کلاس لے رہے ہیں آپ کا رخ دروازے کی طرف ہے۔اتنے میں باہر سے مجھے آواز پڑی ہے میں نے پلٹ کر دیکھا کہ کون ہے لیکن کوئی نظر نہیں آیا تو میں دوبارہ حضور