جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 505
خلافت خامسه : مبشر رویا ، خواہیں اور الہی اشارے 505 (رحمہ اللہ ) کو دیکھنے لگی ہوں تو کیا دیکھتی ہوں کہ حضور غائب ہو گئے ہیں اور کرسی پر ایک درمیانی عمر کے شخص تشریف فرما ہیں۔میں بڑے غور سے دیکھی جارہی ہوں۔اچھی طرح دیکھنے کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے۔میں نے اپنا خواب کسی کو نہیں سنایا۔اور اللہ تعالیٰ کے حضور بار بار دعا ئیں اور گریہ وزاری کی کہ اللہ میاں وہ شخص کون تھا مجھے تو نے وہ چہرہ دکھا دیا جو میں تو جانتی نہیں وہ کون ہیں نام کیا ہے؟ ان دنوں میں اپنے حلقہ کی صدر تھی اور مکرمہ صاحبزادی امتہ السبوح صاحبہ صدر لجنہ ربوہ۔میں اپنے حلقہ کی ممبرات کو احمد نگر حضور رحمہ اللہ کے باغات لے جانے کے لئے اجازت لینے کے لئے درخواست لئے امیر مقامی (حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد ) کے دفتر کے اندر داخل ہوئی۔اس وقت جب آپ نے مجھے مخاطب کرنے کے لئے چہرہ اٹھایا تو میں سر سے پاؤں تک پسینے میں شرابور۔کہ یہ تو وہ چہرہ ہے۔تب میں نے اپنے میاں کو، پھر اگلے روز مکرمہ صاحبزادی امتہ السبوح صاحبہ کو اپنا خواب سنا دیا۔i۔( تاریخ تحریرا پریل 2003ء) وا۔مکرم اکرام اللہ چیمہ صاحب۔شعبہ وصایا جرمنی غالبًا 1997 ء میں خاکسار نے خواب میں دیکھا کہ حضرت مرزا مسرور احمد صاحب