جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 498 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 498

خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے : -ii 498 ہے۔میں نے اگلے روز محترم حافظ مظفر احمد صاحب سے اپنی اس خواب کا ذکر کیا۔جولائی 2002ء کی ایک رات خاکسار نے خواب میں دیکھا کہ میرے کمرے میں حضرت خلیفہ امسح الرابع ( رحمہ اللہ ) آتے ہیں اور ایک کرسی پر بیٹھ جاتے ہیں سامنے میز پر ایک گھڑی ہے ( یعنی ٹیبل کلاک) اس گھڑی میں چھوٹے چھوٹے سبز رنگ کے بلب لگے ہوئے ہیں اچانک ٹک کی آواز آتی ہے اور ایک بلب روشن ہوتا ہے اسی طرح دوسرا اور پھر تیسر ابلب روشن ہوتا ہے مجھے اس وقت ایسے محسوس ہوتا ہے کہ حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب ان بلبوں کو روشن کروارہے ہیں۔میں چوتھے بلب کی طرف دیکھتا ہوں تو وہ روشن نہیں ہوتا اور جب میں اپنی چار پائی سے حضرت صاحبزادہ صاحب کو دیکھتا ہوں تو وہ بھی جاچکے ہوتے ہیں اور میری آنکھ کھل جاتی ہے۔جب میں نے وقت دیکھا تو اس وقت رات کے قریباً سوا دو بج چکے تھا۔اگلے روز دفتر آکر خواب کا ذکر کر کے میں نے محترم حافظ مظفر احمد صاحب سے تعبیر پوچھی تو حافظ صاحب نے کچھ خاموش رہنے کے بعد فرمایا کہ اس خواب سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ حضور ( رحمہ اللہ ) کی زندگی 2003ء اور تیسرے مہینے تک ہے۔اور محترم حافظ صاحب نے اپنے پاس میری اس خواب کو نوٹ بھی کیا تھا (جہاں تک مجھے یاد ہے) ( تاریخ تحریر 5 رمئی 2003ء)