جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 497
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے -i ۱۴ مکرم لئیق احمد طاہر صاحب۔مربی سلسلہ نظارت دعوت الی اللہ ربوہ 497 فروری 1996ء کی بات ہے کہ خاکسار نے خواب میں دیکھا کہ ربوہ بیت خضر سلطانہ کے قریب اسٹیشن روڈ پر مکرم مولانا برکات احمد صاحب کا گھر ہے ( جب کہ محترم مولوی صاحب مرحوم اور ان کے گھر کو بھی میں نے آج تک نہیں دیکھا ) بیت خضر سلطانہ کی طرف سے حضرت خلیفة المسیح الثالث رحمہ اللہ حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ( رحمہ اللہ )۔دونوں خلفاء کے درمیان مکرم صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب آ رہے ہیں۔یعنی دونوں خلفاء کے درمیان میں محترم میاں صاحب ہیں۔میاں صاحب کے بائیں جانب حضرت خلیفہ اسبح الثالث رحمہ اللہ اور دائیں جانب حضرت خلیفہ مسیح الرابع ( رحمہ اللہ ) ہیں۔محترم میاں منصور احمد صاحب نے سفید شرٹ اور پینٹ پہنی ہوئی ہیں اور ہاتھ میں چھڑی ہے۔حضرت خلیفہ مسیح الرابع (رحمہ اللہ) ننگے سر ہیں جب کہ حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ نے پگڑی پہن رکھی ہے۔ان بزرگوں کے سامنے سے حضرت مرزا مسرور احمد صاحب ، محترم حافظ مظفر احمد صاحب اور خاکسار آتے ہیں یعنی ہم سب مشرق کی طرف سے مغرب کی جانب ان بزرگوں کی ملاقات کے لئے جار ہے ہیں خاکسار اور محترم حافظ صاحب حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب کے پیچھے پیچھے ہیں اور آپ چند قدم ہم سے آگے آگے چل رہے ہیں چنانچہ جب دونوں خلفاء اور میاں منصور احمد صاحب سے ملاقات ہوتی ہے تو محترم میاں منصور احمد صاحب محترم صاحبزادہ صاحب کو پگڑی پہناتے ہیں جو سفید رنگ کی اور بہت ہی خوبصورت کپڑے کی ہے۔جب آپ کو پگڑی پہنائی گئی تو حضرت خلیفہ ابج الثالث رحمہ اللہ بہت زیادہ خوش ہوتے ہیں اور حضرت خلیفہ المسح الرابع ( رحمہ اللہ ) قدرے سنجیدہ رہے ہیں۔خاکسار اور محترم حافظ مظفر احمد صاحب آپ کے دائیں جانب کھڑے تھے۔اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی