جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 479 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 479

خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ( حضرت مولا نا نور الدین خلیفہ امسیح الا قول ناقل ) میں صرف ایک ہی پھانک خلافت کی جانی ہے اور " پیغام صلح" نے بھی تسلیم کر لیا ہے کہ اس سے مراد خلافت کی پھانک ہے۔" 479 (22 ناشر نظارت اشاعت المر پر تصنیف) قبل اس کے کہ اس پس منظر میں سیدی حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کی موعود شخصیت کے بارے میں آسمانی نوشتوں کا تذکرہ کیا جائے مناسب معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مبارک الفاظ ہیں پیشگوئیوں کے زرین اصولوں کو لوح قلب میں نقش اور صحن سینہ میں محفوظ کر لیا جائے۔حضرت اقدس فرماتے ہیں۔" پیشگوئیاں از قبیل مکاشفات ہوتی ہیں اور اس چشمہ سے نکلتی ہیں جو استعارات کے رنگ سے بھرا ہوا ہے۔خدا تعالیٰ مکاشفات کو استعارات کے خلعت سے آراستہ کر کے اپنے نبیوں کی معرفت ظاہر کرتا ہے۔" (ازالہ اوہام صفحہ 405 طبع اوّل) پیشگوئی کی حقیقی تفسیر کا وہ وقت ہوتا ہے جس وقت وہ پیشگوئی ظاہر ہو۔(براہین احمدیہ حصہ پنجم حاشیہ صفحہ 73 طبع اوّل) "ہر ایک شناخت کی اس کے وقت میں ہوتی ہے اور قبل از وقت ممکن ہے کہ معمولی انسان دکھائی دے یا بعض دھوکہ دینے والے خیالات کی وجہ سے قابل اعتراض ٹھہرے۔" الوصیت صفحہ 8 حاشیہ اشاعت 24 /دسمبر 1905ء) اب آئیے ان حقائق کے پیش نظر حضرت خلیفۃ امسیح الرابع رحمہ اللہ کی خداداد بصیرت اور کشفی آنکھوں سے سید نا مہدی موعود کے حیرت انگیز الہامات کا مطالعہ کریں اور خدا کی قدرت نمائی کا مشاہدہ کریں۔