جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 478 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 478

خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے آئندہ خاندان کی ماں ہوگی۔اس کا نام نصرت جہاں بیگم ہے یہ تفاؤل کے طور پر اس بات کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے کہ خدا نے تمام جہان کی مدد کے لئے میرے آئندہ خاندان کی بنیاد ڈالی ہے۔یہ خدا تعالیٰ کی عادت ہے کہ کبھی ناموں میں بھی اس کی پیشگوئی مخفی ہوتی ہے۔" 478 تریاق القلوب صفحہ 65 طبع اوّل تصنیف 1899 ء اشاعت 1902ء) اوائل شباب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے عالم رؤیاء میں دیکھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے میری ایک کتاب مجھ سے لی تو آنجناب کے ہاتھ مبارک لگتے ہی نہایت خوبصورت میوہ بن گئی جسے آنحضرت نے تقسیم کرنے کے لئے قاش قاش کیں تو اس قدر اس میں سے شہد نکلا کہ آنجناب کا ہاتھ مبارک مرفق تک شہد سے بھر گیا تب ایک مردہ کہ جو دروازہ سے باہر تھا آنحضرت کے معجزہ سے زندہ ہو کر آپ کے پیچھے کھڑا ہوا۔حضور فرماتے ہیں۔ایک قاش آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ کو اس غرض سے دی کہ تا میں اس شخص کو دوں کہ جو نئے سرے سے زندہ ہوا اور باقی تمام قاشیں میرے دامن میں ڈال دیں۔" ( براہین احمدیہ حصہ سوم صفحہ 248-249 حاشیه در حاشیہ نمبر 1) سیدنا محمد المصلح الموعود نے 28 رودسمبر 1956ء کے معرکہ آراء خطاب "خلافت حقہ اسلامیہ " میں اس رؤیا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا۔"حضرت مسیح موعود کی ایک خواب بھی بتاتی ہے کہ اس خاندان