جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 480 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 480

خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 480 ہمارے امام ہمام سیدناحضرت خلیفہ اصبح الامس ایدہ اللہتعالی کو جناب الی کی طرف امسیح سے 22 اپریل 2003ء کو خلعت خلافت پہنائی گئی اس سے قبل 10 دسمبر 1997 سے امیر مقامی اور ناظر اعلیٰ صدرانجمن احمد یہ پاکستان کے فرائض بجالا رہے تھے۔اسی دوران آپ نے 03 / اگست 1998ء کو حضرت خلیفہ اسیح الرابع ( رحمہ اللہ ) کی خدمت اقدس میں اپنے دست مبارک سے حسب ذیل مکتوب تحریر فرمایا جو بذریعہ فیکس لندن بھجوا دیا گیا۔سیدی ایڈ کم اللہ تعالیٰ بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ حضور انور کی خدمت اقدس میں جلسہ سالانہ کے کامیابی سے اختتام پذیر ہونے اور عالمی بیعت میں اس سال پچاس لاکھ سے زائد نئی روحوں کی شمولیت پر دلی مبارک بار عرض ہے۔اللہ تعالیٰ یہاں بھی وہ دن جلد لائے جب ہم یہ روح پرور نظارے یہاں بھی دیکھ سکیں۔ابا ( حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب۔ناقل ) کے خطوط میں سے ایک خط حضور انور کے نام لکھا ہوا ملا۔جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک الہام کو لکھتے ہوئے ابا نے لکھا ہے کہ یہ حضور کے زمانہ سے متعلق لگتا ہے۔(1) انی معک یا ابن رسول الله (۲) سب مسلمانوں کو جو روئے زمین پر ہیں جمع کرو علی دین واحد یہ نظارے تو انشاء اللہ تعالیٰ دیکھنے میں آتے رہیں گے۔دعا کی درخواست والسلام حضور کا ادنیٰ خادم مرزا مسر وراحمد