جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 461 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 461

خلافت رابعه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 461 مقیم تھی کہ آپ کی وفات پر عشاء کی نماز کے بعد جب بہت عاجزی اور تفرع سے دعا کی تو "میں نے رویا میں دیکھا کہ ربوہ کی بیت مبارک کا ہال ہے اور ساری بیت الذکر تو تقریباً خالی ہے لیکن ایک ستون کے ارد گرد کچھ دبلے پتلے مرد جو چکن اور شلوار قمیض میں ملبوس ہیں اور سر پر جناح کیپ پہنے ہوئے ہیں دعا میں مصروف ہیں۔آمین کی آواز کے ساتھ ہی ایک شخص ان میں سے کھڑا ہوا اور بلند آواز سے انہوں نے کہا " مرزا طاہر احمد خلیفہ اسیح " آواز بالکل صاف اور بلند تھی۔تین دن کے بعد ہمیں پتہ چلا کہ حضرت مرزا طاہر احمد صاحب خلیفہ منتخب ہو گئے ہیں۔" ( تاریخ تحریر 25 فروری 2008ء) ۱۴۵ مکرم غلام سرور طا ہر صاحب صدر محله دارالصدر شرقی طاہر ( آف شیخوپورہ) حضرت اقدس خلیہ اسیح الثالث کی وفات کے بعد خدام الاحمدیہ شیخو پورہ کی ڈیوٹی بہشتی مقبرہ میں تھی اور خاکسار خدام کے ہمراہ وہاں تھا۔خلافت رابعہ کے انتخاب کے بعد شیخو پورہ جب ہم واپس پہنچے تو جاتے ہی محترمہ والدہ صاحبہ نے پوچھا کہ حضرت مرزا طاہر احمد ہی خلیفہ بنے ہیں ناں؟ میں نے کہا آپ ایسے کہہ رہی ہیں جیسے آپ کو یقین ہو؟ کہنے لگیں کہ ہاں میں نے رات خواب میں دیکھا ہے کہ تین نام پیش ہوئے ہیں۔ایک خلیفہ ثالث کے کسی بیٹے کا، ایک کسی اور کا اور ایک نام حضرت مرزا طاہر احمد صاحب کا اور وہی خلیفہ بنے ہیں۔( تاریخ تحریر 30 اپریل 2008ء)