جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 460 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 460

خلافت رابعه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 460 شروع کی اور شام کو شاہین ایکسپریس کے ذریعہ ربوہ کو روانہ ہو گیا ہم ساڑھے گیارہ بجے ربوہ پہنچ گئے اور آخری زیارت اور نماز ظہر سے فارغ ہونے کے بعد جب انتخاب شروع ہوا اور بعد میں دعا ہوئی تو خاکسار نے دعا میں پہلے تو حضرت حافظ مرزا ناصر احمد رحمہ اللہ کی شکل مبارک دیکھی اور یک دم پھر حضرت مرزا طاہر احمد (رحمہ اللہ ) کی شکل مبارک دیکھی۔خاکسار کے پاس مظفر احمد عباس صاحب انسپکٹر بیت المال بیٹھے تھے خاکسار نے اسے کہا کہ میاں طاہر احمد خلیفہ ہو گئے ہیں تو فوراً بعد اعلان ہو گیا۔تاریخ تحریر 24 جون 1982ء) مکرمہ مسز امتہ القدوس صاحبہ اہلیہ مکرم محمد امدادالرحمن صاحب مربی سلسلہ بنت مولوی محب اللہ صاحب بنگلہ دیش میں نے 10 جون 1982 دو پہر کو (جب کے عملاً انتخاب ہو رہا تھا ) خواب میں دیکھا کہ تین نام پیش ہوئے ہیں۔اور حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد نئے خلیفہ منتخب ہو گئے ہیں۔الحمد للہ ۱۴۴ مکرمه نصیرہ قدسیہ صاحبہ اہلیہ شیخ مظفر احمد صاحب جرمنی حضرت طلیقہ امسح الثالث رحمہ اللہ کی وفات پر عاجز دید بین ضلع حیدر آباد پاکستان میں