جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 462
خلافت رابعه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے ۱۴۶۔مکرم عبد الوہاب احمد صاحب صاحب شاہد مربی سلسلہ اصلاح و ارشاد مرکز یہ ربوہ میں تنزانیہ میں بحیثیت امیر دمشنری انچارج کام کر رہا تھا۔462 08 جون 1982ء فجر کی نماز کے وقت اطلاع آئی کہ حضرت حافظ صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ انتقال فرما گئے ہیں۔انا للہ وانا الیہ راجعون غم کے بادل چھا گئے۔پیارے آقا کی صحت کے لئے بہائے جانے والے آنسوغم کے آنسو بن گئے۔بیت الذکر سے گھر آیا تو خاکسار کی اہلیہ محترمہ کنیز فاطمہ صاحبہ نے دریافت کیا کہ حضور کی صحت کے بارہ میں کیا تازہ اطلاع ہے؟ اس وقت میری عجیب حالت تھی گلا بند تھا، آنکھوں سے آنسو جاری تھے۔اہلیہ صاحبہ سمجھ گئیں کہ قضاء اپنا کام کر چکی ہے اور تھر تھراتی زبان میں کہا کہ اب کون ہوں گے ہمارے روحانی باپ۔" اس وقت میری زبان سے بے اختیار نکلا کہ "حضرت مرزا طاہر احمد صاحب ہوں گے۔" پھر ذرا طبیعت سنبھلی تو میں نے اہلیہ صاحبہ کو بتایا کہ واللہ اعلم بالصواب کہ کون ہمارے روحانی باپ ہوں گے۔دعائیں کرنی چاہیں چنانچہ ہم سب دعاؤں میں لگ گئے تا آنکہ پوہ پھوٹی اور نوید سحر آئی کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کو قدرت ثانیہ کے مظہر رابع کی حیثیت میں خلافت کے منصب جلیلہ پر فائز فرما دیا ہے اور وہ ہمارے روحانی باپ بن گئے ہیں۔( تاریخ تحریر یکم نومبر 2007ء)