جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 448
خلافت رابعه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے 448 آپ کی طرف مبذول ہو گئی۔جب آپ محراب کی جگہ پہنچتے ہیں تو آپ کو سفید پگڑی پیش کی جاتی ہے۔آپ اس پگڑی کو پہن رہے تھے کہ میں بیدار ہو گیا۔۱۲۵۔مکرم نوراحمد ناصر صاحب سنت نگر لاہور 19-10 جون 1982ء کی درمیانی رات کو سویا تو خواب میں دیکھا کہ ایک بہت بڑا ہجوم بیت مبارک کے باہر جمع ہے۔اور نئے منتخب خلیفہ کا اعلان ان الفاظ میں ہورہا ہے کہ "حضرت مرزا طاہر احمد صاحب جماعت کے چوتھے خلیفہ منتخب ہوئے ہیں"۔اور پھر میں حضرت مرزا طاہر احمد صاحب کو نیلگوں رنگ کے عوامی سوٹ میں ملبوس اور ڈھیلی پگڑی باندھے دیکھا۔میں مصافحہ کے لیے حضور کی طرف بڑھتا ہوں۔اور فرط جذبات سے نعرہ ہائے تکبیر بلند کرتا ہوں اور اس منظر کو دیکھتے ہوئے حضور سے گزارش کرتا ہوں کہ حضور پر میرا حق زیادہ ہے میرے لیے دعا کریں۔۱۲۶ مکرم ہادی علی چوہدری صاحب مربی سلسلہ لندن حال کینیڈا حضرت خلیفة المسیح الثالث ( رحمہ اللہ ) کی وفات کے بعد 9/10سر جوان کی درمیانی