جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 449
خلافت رابعه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے 449 شب اپنے گھر کی بیٹھک میں فرش پر لیٹا ہوا تھا۔غم واندوہ اور سوچ و بچار میں وقت گزر رہا تھا۔تقریباً رات کے اڑھائی بجے اچانک غنودگی کی کیفیت طاری ہوئی اور حضرت مرزا طاہر احمد صاحب کو خلیفہ امسیح کے روپ میں انتہائی شان وشوکت اور جلال کے عالم میں ایک کرسی پر بیٹھا دیکھا۔آپ کا چہرہ مبارک قبلہ رخ تھا۔۔*۔۔۱۲۷ مکرمہ عارفہ نصیر صاحبہ حلقہ گوہر آباد کراچی جب حضرت خلیفتہ المسیح الثالث (رحمہ اللہ) کی وفات کی اطلاع ہمیں ملی تو غم سے بری حالت تھی۔اس حالت میں روتے روتے سو گئی۔خواب میں دیکھا کہ حضرت خلیفہ اسیح الثالث ( رحمہ اللہ ) سفید کفن میں لیٹے پڑے ہیں اور ساری جماعت ان کے ارد گرد جمع ہے۔کہ یکدم آواز آتی ہے میاں طاہر، میاں طاہر اور پھر ساری جماعت بآواز بلند یہی نام دہرانا شروع کر دیتی ہے۔اور پھر میں بیدار ہوگئی۔1۔۱۲۸ مکرم سعادت علی صاحب نشتر روڈ ملتان حضرت خلیفه امسیح الثالث (رحمه اللہ ) کی بیماری سے خاکسار کو بہت بے چینی تھی