جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 444 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 444

خلافت رابعه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے ii۔444 احمد صاحب آتے ہیں اور ان کے سر پر حضور جیسی بڑی سی پگڑی باندھی ہوئی تھی ان کے لب نہیں ملتے غالباً میرے دل کی آواز ہے یا غائبانہ آواز ہے۔کہ اس گھڑی کو دفن کر دو جانکاہ صدمہ ہے۔وفات کی خبر سن کر ہم پریشان تھے۔دعاؤں میں مصروف کہ اس دوران دن میں دو دفعہ حضرت میاں طاہر احمد صاحب بڑی سی پگڑی باندھی ہوئی دکھائے گئے۔پھر میں نے سوچا کہ پگڑی تو میں نے میاں طاہر احمد صاحب کے سر پر کبھی نہیں دیکھی تھی اب ان کا بے حد چمکتا ہوا چہرہ دکھایا گیا یہ میں نے کوئی تین دفعہ دیکھا الحمدللہ کہ وہ عزت و آبر واور دین کی یہ پگڑی خدا تعالیٰ نے پہنا کر ہمیں خلافت رابعہ سے نوازا ہمیں اپنے فضل سے پھر ایک ہاتھ پر جمع کر کے راہنمائی کے لئے پیارا خلیفہ نوازا۔الحمد للہ۔( تاریخ تحریر 17 جولائی 1982ء) ۱۲۰ مکرم مولوی غلام نبی نیاز صاحب مبلغ انچارج احمد یہ مشن سری نگر کشمیر 9ر جون کو قریبا چار بجے ہمیں یہاں اس بات کا علم ہوا کہ حضرت طلیقہ امسیح الثالث (رحمہ اللہ ) وفات پاگئے ہیں۔بیت الذکر میں موجود افراد اس بات کے لئے قطعاً تیار نہ تھے کیونکہ ہمارے وہم و گمان میں بھی ایسی بات نہ تھی کہ حضرت صاحب اتنی جلدی ہمیں سوگوار کرجائیں گے۔خاکسار نے احباب کو مشورہ دیا کہ قادیان فون کرنا چاہیے تا کہ Confirm ہو جائے فون بک کرنے سے قبل ہم نماز عصر پڑھنے لگے چونکہ بڑی پریشانی تھی اور دل گریہ زار تھا کہ مولا کریم جماعت کو فتنہ سے بچانا تا ہم انسانی فطرت کے پیش نظر یہ باتیں