جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 443
خلافت رابعه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے 443 میاں صاحب ( حضرت مرزا طاہر احمد صاحب) آگئے ہیں۔ایک دم سارے مجمع پر سکوت طاری ہو جاتا ہے۔اور میاں صاحب دو اشخاص کے ساتھ نمودار ہوتے ہیں۔آپ نے Biscouti رنگ کی شلوار قمیض پہنی ہوئی ہے۔اور ہاتھ میں ایک ڈنڈا ہے اور سر پر Brown ٹوپی ہے۔حضرت مرزا طاہر احمد صاحب نے اپنا ڈنڈا مجھے دے دیا ہے اور کہا ہے کہ تم یہاں ڈیوٹی کرو۔اس کے بعد خواب ختم ہوگئی۔میں جب خواب دیکھنے کے بعد ہر روز ڈیوٹی کے لیے صبح روانہ ہوتا تو میرے ذہن میں کئی دفعہ خیال آیا کہ اگلے خلیفہ میاں طاہر احمد ہوں گے۔لیکن میں اپنے دماغ کوسختی سے منع کرتا کہ میں کیوں یہ بات سوچوں۔ایسی بات مجھے نہیں سوچنی چاہیے۔پھر یہ بات کچھ دن پرانی ہوگئی۔کل مجھے خط سے حضرت خلیفہ اسیح الثالث ( رحمہ اللہ ) کی وفات کا علم ہوا۔تو پھر یہ خواب یاد آگئی تو تحریر کر رہا ہوں۔☆۔۔۔تاریخ تحریر 25 جون 1982ء) -i ۱۱۹ مکرمہ مسعودہ شاہدہ صاحبہ جنرل سیکٹری حلقہ سعود آباد کراچی جس رات حضرت خلیفة المسیح الثالث (رحمہ اللہ ) کا وصال ہوا۔اس رات تقریباً پونے ایک بجے میں نے جو نظارہ دیکھا وہ یہ تھا کہ کوئی سفید مائع لگی چیز جیسے سفید چادر میں گھڑی باندھتی ہوں جدھر سے باندھتی ہوں تو دوسری طرف سے وہ غالبا نور تھا کھل جاتا ہے بڑی کوشش کر رہی ہوں مگر وہ گھڑی نہیں باندھی جاتی آخر ایک طرف سے پر نور چمکتا ہوا چہرہ میاں طاہر