جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 431 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 431

خلافت رابعه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے میں ہی آئی تھی۔ii۔431 اس سے قبل 14 مئی بروز جمعہ کو ایک خواب آئی۔خواب میں یوں لگتا ہے جیسے فضل عمر درس القرآن کلاس ہے۔اور رہائش بھی بہت مبارک میں ہی ہے۔میرے ساتھ ایک اور لڑکا تو قیر الہی بھی ہے۔پندرہ دن حضرت خلیفتہ اسیح الثالث ( رحمہ اللہ ) کے ساتھ ساتھ گزارے۔حضور جب بھی بیت مبارک میں آتے ہیں میری رہائش پر تشریف لاتے ہیں جسے خواب میں ہی میں اپنے لیے بہت متبرک سمجھتا ہوں اور خوش ہوتا ہوں۔پھر ایک دن حضور کے کھائے ہوئے کھانا میں سے ایک کھانا بھی کھایا۔اور کئی لوگوں نے بھی مجھ سے لے کر بقیہ کھانا تبرک کے طور پر کھایا۔یہ خواب نارنگ منڈی ضلع شیخو پورہ کی بہیت احمد یہ میں آئی جب کہ عاجز خدام الاحمدیہ کے کاموں کے سلسلہ میں دورہ پر گیا ہوا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔( تاریخ تحریر: 4 جولائی 1982ء) ۱۰۴ مکرمہ فردوس کوثر صاحبہ اہلیہ نذیر احمد بلال دار الصدر شمالی ربوہ غالباً 5-4 / جون 1982 ء دو پہر کا وقت تھا میں نے خواب میں دیکھا کہ بہت سے لوگ قصر خلافت میں جمع ہیں اور پریشانی سے سر جھکائے کھڑے ہیں اور یوں لگتا ہے جیسے حضرت خلیفہ امسیح الثالث ( رحمہ اللہ ) کا اسلام آباد سے یہاں پہنچنے کا انتظار کر رہے ہیں۔اس فضا کو دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے جیسے جماعت پر کوئی مشکل وقت آپڑا ہے۔تمام لوگ بے چینی سے ادھر ادھر دیکھ رہے ہیں۔کہ یکدم اس مجمع میں میری نظر لوگوں میں گھرے ہوئے حضرت صاحبزادہ