جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 432 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 432

خلافت رابعه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے 432 مرزا طاہر احمد صاحب پر پڑتی ہے۔جو ان سب میں نمایاں اور ممتاز نظر آرہے ہیں۔اس کے بعد میں بیدار ہوگئی۔۱۰۵ مکرم نعمت علی صاحب خادم بیت الذکر ساہیوال شہر خاکسار نے سید نا حضرت علیہ اسیح الثالث ( رحمہ اللہ ) کی وفات سے تین چار دن پہلے خواب میں دیکھا کہ ربوہ سے شمال مشرق کی طرف سے آندھی اٹھی ہے اور رنگ سرخی مائل ہے اور میں ڈرتا ہوں اُسی پریشانی میں دیکھا کہ بیت مبارک میں سیدنا حضرت خلیفتہ اسیح الثالث (رحمہ اللہ ) کرسی پر بیٹھے ہیں اور حضرت چوہدری سر ظفر اللہ خان صاحب بھی کرسی پر بیٹھے ہوئے ہیں اور شامیانہ لگا ہوا ہے اور کافی لوگ جمع ہیں کہ سیدنا حضرت خلیفتہ المسیح الثالث ( رحمہ اللہ) کے پیچھے حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کھڑے ہیں۔میں نے یہ خواب چند ایک دوستوں کو سنائی۔انہوں نے آگے بیان کرنے سے منع کر دیا۔-i ۱۶ مکر مہ امتہ الکریم لطیف صاحبہ صدر لجنہ اماءاللہ اسلام آباد 5 رجون 1982ء کی رات خواب دیکھا کہ حضرت خلیہ مسیح الثالث ( رحمہ اللہ) کی