جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 383 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 383

خلافت رابعه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 383 ۵۵- مکرم مرزا خلیل احمد قمر صاحب دار النصر غربی ربوہ میں خدا تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر جس کی جھوٹی قسم کھا نالعنتیوں کا کام ہے لکھتا ہوں کہ میں نے آج سے تقریباً ایک سال قبل ایک خواب دیکھی جو اپنے چند دوستوں کو بھی سنائی۔جن میں مکرم یوسف سہیل صاحب اور مکرم مولوی محمد ابراہیم صاحب بھابڑی وغیرہ شامل ہیں۔میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک بہت بڑا مجمع ہے یا جلسہ ہے جس میں حضرت خلیفہ المسیح الثالث (رحمہ اللہ ) خطاب فرما رہے ہیں تقریر کافی لبی بھی ہے موضوع مجھے یاد نہیں رہا۔تقریر کرتے ہوئے حضور فرماتے ہیں کہ میں اب تھک گیا ہوں۔قدرے توقف ایک منٹ کے وقفے کے بعد تقریر جاری رہتی ہے اور آواز لب ولہجہ اور موضوع بھی وہی ہے۔تھوڑی دیر کے بعد میں سراٹھا کر دیکھتا ہوں کہ حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب خطاب فرما ر ہے ہیں۔تاریخ تحریر 19 جون 1982ء) ☆۔۔۔-i ۵۶ مکرم محمد طاہر ملک صاحب سینئر سائنٹیفک آفیسر فیصل آباد قریباً ایک سال قبل ایک رات جب میں نماز تہجد سے فارغ ہو کر سویا تو مجھے اللہ تبارک و تعالیٰ نے ایک بڑا ہی بین خواب دکھایا جو اس طرح تھا کہ ایک بڑی اونچی محل نما شکل عمارت ہے جو ایک نیم شفاف پانی کے تالاب کے کنارے واقع ہے۔عمارت کے مقابل تالاب کی دوسری جانب ایک طرف بڑا شور وغل ہے اور ایک شادی کا سماں ہے۔میں اس عمارت کی