جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 382 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 382

خلافت رابعه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 382 نہیں ہوتی کہ آپ چل پڑتے ہیں۔پگڑی کا ایک لڑجسے پنجابی میں ول کہتے ہیں۔آپ نے ایک ہاتھ میں پکڑا ہوا ہے اور جمعہ کے لئے جارہے ہیں۔میں بھی ساتھ ساتھ ہوں۔دل میں سوچتا ہوں کہ پگڑی تو میاں صاحب نے کبھی پہنی نہیں ٹوپی میں ہی اکثر دیکھتے ہیں۔لیکن آج تو میاں صاحب پگڑی باندھ رہے ہیں۔اور پگڑی بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی طرح باندھ رہے ہیں اور یوں لگتا ہے کہ پگڑی بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ہے۔پھر آنکھ کھل گئی اور دو دن بعد یہ خواب میں نے جمعہ کے وقت مربی سلسلہ مکر برکت اللہ صاحب محمود سے بیان کی۔مربی صاحب نے صرف اتنا کہا کہ مبارک ہے اور یہ بھی کہا کہ میاں صاحب کو لکھ دیں۔اور کوئی تعبیر نہیں بتائی۔بہر حال اس وقت یہ عقدہ حل نہیں ہوا۔اور خلافت رابعہ کے انتخاب پر مجھ پر واضح ہو گیا ہے اور تعبیر اب سمجھ میں آتی ہے۔کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پگڑی سے مراد خلافت ہے۔اور آپ کا پگڑی باندھنا حضرت خلیفہ اسیح الرابع (رحمہ اللہ ) کی صورت میں ظاہر ہونا ہے۔اور پگڑی کا جولر باقی تھا یعنی ایک ول رہتا تھا اور وہ ہاتھ میں تھا۔اس سے مراد وقت تھا یعنی ایک سال اس پگڑی کو مکمل کرنے میں۔اور یوں یہ پگڑی ایک سال کے بعد مکمل ہوئی۔اور یوں انتخاب اور پگڑی کا مکمل ہونا بھی ڈیڑھ بجے شروع ہوا۔الحمد للہ ثم الحمدللہ ( تاریخ تحریر 17 رجون 1982ء)۔۔۔۔۔۔۔۔۔