جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 384 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 384

خلافت رابعه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے 384 طرف جارہا ہوں کہ اسی راستہ پر سامنے سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سفید کرتا اور تنگ پاجامہ میں ملبوس کچھ پریشانی کی حالت میں تشریف لا رہے ہیں اور حضور خاموشی سے میرے پاس سے گزر جاتے ہیں۔تب میرے دل میں یہ خیال ڈالا گیا ہے کہ میں ان کا نائب ہوں اور مجھے اس عمارت پر جا کر جائزہ لینا چاہیے اور حضور کی پریشانی کا باعث معلوم کرنا چاہیئے۔جونہی میں نے ادھر کا رخ کیا ایک نامعلوم شخص نے مجھے پیچھے سے آواز دی کہ ادھر نہ جائیے۔ادھر بمباری ہورہی ہے اور حضور بڑی مشکل سے بچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔تب میری آنکھ کھل جاتی ہے۔میں پریشانی کی حالت میں اٹھ کر بستر پر بیٹھ کر سوچنے لگتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا نائب کیسے ہوا پھر سوچا کہ شاید خدا مجھ سے جماعت کا کوئی ایسا کام لے جو جماعت کی ترقی کا موجب بنے۔مگر میرے دل میں یہ تشویش مستقل گھر کر گئی کہ وہ کون سا کام اور کب لیا جائے گا۔لیکن آج تقریباً ایک سال بعد وہ خواب مکمل طور پر پورا ہوا جب کہ حضرت مرزا طاہر احمد صاحب مسند خلافت پر سرفراز ہوئے کیونکہ خاکسار کا نام بھی طاہر ہے۔اس طرح آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے نائب مقرر ہوئے۔ii۔دوسرا نظارہ خداوند تعالیٰ نے آج سے کوئی چھ سات ماہ قبل خواب کی صورت میں پھر دکھایا۔جس کی تفصیل کچھ یوں ہے۔میں اپنے گاؤں آصل گرو کے تھانہ برکی ضلع لاہور جاتے ہوئے گاؤں کے قریب بہنے والی B۔R۔B نہر کو اس پل پر سے جو عام طور پر گاؤں والے اسے عبور کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں شام کی تاریکی میں عبور کر رہا ہوں۔اور میرے والد صاحب اگلے پل سے جو پانی بہنے کی سمت کچھ فاصلے پر ہے اور عام طور پر گاؤں جانے کے لئے استعمال نہیں ہوتا۔نہر عبور کرتے اچانک دکھائی دیئے۔اور عبور کرنے کے لیے تن تنہا اس ویران