جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 363 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 363

خلافت رابعه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے -i ۳۴ مکرم محمد امدادالرحمن صدیقی صاحب مربی سلسله ر بوه حال بنگلہ دیش 363 قریبا 3 سال قبل خواب میں دیکھا کہ حضرت خلیفة اصبح النشاط ( رحمه الله ) وفات پاگئے ہیں۔تابوت بھی مجھے نظر آیا۔پھر دیکھتا ہوں کہ حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب ایک کمرہ میں ہیں اور آگے کی طرف جارہے ہیں۔میں پیچھے پیچھے ہوں۔میں دل میں بڑی گریہ وزاری سے آپ سے عرض کرتا ہوں کہ حضور میں آپ کی خاطر ہر قربانی دوں گا۔مکمل وفاداری اور اطاعت میں زندگی کی ہر سانس لوں گا۔میں آپ کے پیچھے ہوں اور چہرہ نظر نہیں آرہا مگر میں یقین سے جانتا ہوں کہ حضرت مرزا طاہر احمد صاحب خلیفہ رابع مقرر ہوئے ہیں۔مگر جاگنے کے بعد میں حیران ہوا کہ میں نے (i) صاحبزادہ مرزا طاہر احمد کو خلیفہ رابع دیکھا مگر (ii) شکل و صورت کے لحاظ سے مرزا منصور احمد صاحب جیسے تھے۔بہت تردد رہا۔اب حضور کے انتخاب کے بعد میرا خیال ہے بلکہ مجھے یقین ہے کہ صورت کے لحاظ سے مرزا منصور احمد صاحب نظر آنا اور ایسے مرزا طاہر احمد صاحب کا یقین ہونا اس طرح صحیح ہے کہ آپ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نصرت اور مدد یافتہ ہیں " منصور " بمعنے " مظفر " کے ہیں۔ii۔قریباً ڈیڑھ سال کی بات ہے کہ خواب میں میں نے دیکھا کہ ملک میں انقلاب آگیا ہے۔سڑکوں پر بہت رش ہے۔ایک جگہ پر نوٹس بورڈ لگا ہوا ہے جس پر بہت کی ہدایات لکھی ہوئی ہیں نیچے ہدایات دینے والے کا نام "مرزا طاہر احمد " لکھا ہوا ہے۔خاکسار نے اس سے یہ سمجھا تھا کہ حکومت میں تبدیلی آئے گی اور حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کی پوزیشن حکوت میں "وزیر اعظم جیسی ہوگی۔اب مجھے یاد پڑتا ہے کہ وہ جو سڑکوں پر لوگوں کا بہت زیادہ رش تھا حضرت خلیفہ اسیح الرابع (رحمہ اللہ ) کے انتخاب کے موقع پر نظر آیا۔کیونکہ خواب میں جو رش دیکھا تھا اس کی کیفیت حکومت کے انقلاب کی صورت