جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 351
خلافت رابعه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ۲۲ مکرم عبداللطیف مومن صاحب مسلم بازار بھکر 351 عرصہ تقریباً 7/8 سال کا ہوا میں نے خواب میں دیکھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلا کرسی پر تشریف فرما ہیں او حضور کا چہرہ اقدس مشرق کی طرف ہے آپ " کے دائیں طرف چار کرسیاں ہیں جن پر علی الترتیب حاجی الحرمین حضرت خلیلة اصبح الاول (اللہ آپ سے راضی ہو ) حضرت خلیفہ البیع الثانی نوراللہ مرقدہ حضرت خلیفتہ اسیح الثالث (رحمہ اللہ) اور چوتھی کرسی پر حضرت مرزا طاہر احمد خلیفہ مسیح الرابع ( رحمہ اللہ) بیٹھے ہیں۔میں اس پر خدائے ذوالجلال کی قسم کھا سکتا ہوں جس کی جھوٹی قسم کھانا لعنتوں کا کام ہے میں نے اس کا ذکر بعض دوستوں سے کیا تھا۔( تاریخ تحریر 17 جون 1982ء)۔۔۔۔۔۔۔۔۲۳- مکرم عبد السلام خان صاحب لاہور خواب میں دیکھا کہ سردار مصباح الدین صاحب ( آف چنیوٹ ) مجھ سے فرماتے ہیں خاندان حضرت اقدس میں سے طاہر احمد آگے نکلے گا۔مکرم سردار مصباح الدین صاحب کو میں نے یہ خواب تحریر کر کے درخواست کی کہ وہ صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کی خدمت میں خود جا کر یہ خواب سنائیں۔سردار مصباح الدین صاحب گئے مگر خلوت میسر نہ آنے کی وجہ سے خواب نہ سنا سکے۔چند دن کے بعد مجھے صاحبزادہ صاحب کا خط آیا کہ محترم سردار صاحب آپ کے کسی خواب کا ذکر کر رہے تھے مگر سنائے بغیر چلے