جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 350 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 350

خلافت رابعه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے " میں پہلے ہی اس جہان میں نہ رہوں گی۔" اس کے بعد کچھ دیر میں کھڑی رہی۔اور اتنے میں میری آنکھ کھل گئی۔350 ۲۱ مکرم شریف احمد راجوری صاحب کنری ضلع تھر پارکر خاکسار نے 1975ء یا 1976 ء میں خواب دیکھا کہ ایک جگہ حضرت خلیفہ المسیح الثالث ( رحمہ اللہ ) بیٹھے ہیں ان کے سامنے خاکسار اور ایک دوسرا آدمی بیٹھا ہے جس کو میں نہیں جانتا۔وہ دوسرا شخص مجھے مخاطب کر کے کہتا ہے کہ ان حضرت صاحب یا حضور ( مجھے یاد نہیں رہا کیا لفظ استعمال کیا ) کے بعد میاں طاہر احمد صاحب خلیفہ ہوں گے۔میں نے اس شخص کو کہا کہ خلیفہ کی زندگی میں کسی دوسرے کا نام بطور خلیفہ لینا گناہ ہے۔اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔یہ خواب میں نے اپنے چھوٹے بھائی عزیزم مبارک احمد صاحب راجوری کو بھی بتایا تھا۔میرے چھوٹے بھائی صاحب نے جواب دیا تھا کہ چند دن ہوئے میں نے بھی اسی سے ملتا جلتا ہی خواب دیکھا ہے۔