جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 352
خلافت رابعه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 352 گئے۔اس پر میں نے یہ خواب لکھ بھیجا انہوں نے جواب میں لفظ " طاہر احمد " سے استدلال کرتے ہوئے ایک نہایت لطیف تعبیر ارسال فرمائی۔مگر میرے دل میں اس خواب کا یہی مفہوم تھا کہ آئندہ صاحبزادہ مرزا طاہر احمد خلیفہ ہوں گے اس مفہوم کا کسی سے ذکر نہ کیا۔☆۔۔۔۔۔۔۲۴ مکرمہ عابدہ میر صاحبہ بنت محمد اکبر میر صاحب گوجرانوالہ مجھے خواب میں یہ آواز آئی ہے کہ " کاپی پنسل پکڑو جلدی لکھو مرزا طاہر احمد خلیفہ بنے گا۔" یہ بہت سالوں کی بات ہے سن مجھے یاد نہیں آرہا۔یہ خواب میں نے اپنی امی جان کے ساتھ جا کر حضرت مرزا طاہر احمد صاحب کی خدمت میں سنائی تھی۔تاریخ تحریر 31 جولائی 1982ء) ۲۵ مکرم عبدالکریم صاحب ابن مولوی سلطان علی صاحب مرحوم دار الفضل ربوه خاکسار نے 77-1976 کو خواب میں دیکھا کہ میں اپنے گاؤں گھسیٹ پورہ ضلع